آپ آف لائن ہیں
ہفتہ4؍رمضان المبارک 1442ھ 17؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سہہ فریقی سیریز کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

سہہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، ایونٹ کے لیے 15 رکنی ٹیم اور 4 ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

‏سہہ فریقی بلائنڈ کرکٹ سیریز بنگلا دیش میں 2 سے 8 اپریل تک کھیلی جائے گی جس میں پاکستان بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

15 رکنی ٹیم میں کپتان نثار علی، نائب کپتان ظفر اقبال، ریاست خان، ساجد نواز، محمد شاہ زیب ، محمد تحسین ، بدر منیز اور مطیع اللّہ شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں معین اسلم، انیس جاوید، شاہ زیب حیدر اور محمد رشید  شامل ہیں۔

ان کے علاوہ محمد راشد، محسن خان ثناء اللّہ خان اور محمد صفدر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید