• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متھیاس بوئے، تاپسی پنو کے دفاع میں سامنے آگئے

سابق بیڈ منٹن کھلاڑی اور کوچ متھیاس بوئے نے اپنی گرل فرینڈ، بالی ووڈ کی اداکارہ تاپسی پنو کے دفاع میں سامنے آگئے۔

یاد رہے کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے حال ہی میں تاپسی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا، جس کی وجہ سے تاپسی کے والدین شدید ذہنی دبائو اور پریشانی کا شکار ہیں۔

اس صورتحال میں تاپسی کو بالی ووڈ کے دوست اور ساتھ کام کرنے والوں کی مدد مل گئی، تاپسی کے گھر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ والوں نے بدھ کو  ممبئی میں واقع گھر پر چھاپہ مارا تھا، اس سے قبل انکم ٹیکس والوں نے فلم ساز انوراگ کشیپ اور پروڈیوسر وکاس بھل کے گھروں پر بھی چھاپا مارا تھا۔ 

اس حوالے سے اب ان کے بوائے فرینڈ سابق بیڈ منٹن پلیئر متھیاس بوئے نے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ اس چھاپے کی وجہ سے تاپسی کے والدین شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔


انھوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا، میں اس وقت خود کو مشکل میں محسوس کررہا ہوں، بطور کوچ پہلی بار بھارت کی نمائندگی کررہا ہوں، اس دوران انکم ٹیکس والوں نے بھارت میں تاپسی کے گھر چھاپہ مارکر ان کے والدین کو غیر ضروری طور پر پریشان کردیا ہے، انھوں نے کرن ریجاجو سے کچھ کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ متھیاس بوئے ڈنمارک کے سابق شٹلر ہیں اور اس وقت وہ سوئٹزرلینڈ میں سوئس اوپن کی تیاریوں کے سلسلے میں بھارتی بیڈمنٹن پلیئرز کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین