• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتیشی افسر کسی کو قصور وار یا بے گناہ قرار نہیں دے سکتا، سپریم کورٹ


سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ تفتیشی افسر کسی کو قصور وار یا بے گناہ قرار نہیں دے سکتا ہے۔

سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا اور کہا کہ پولیس ڈائری اور تفتیش قابل قبول شہادت نہیں۔

عدالت عظمیٰ نے مزید کہا کہ پولیس ڈائری اور تفتیش کا مقصد فیصلہ کرنے میں عدالت کی معاونت کرنا ہے۔


سپریم کورٹ نے ملزم کی سزائے موت کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

تازہ ترین