مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر رہنما خواجہ سلمان رفیق کی طرف سے عدالت کے احاطے میں گندگی کی شکایت پر جج نے کھرا جواب دے دیا۔
پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں خواجہ سلمان رفیق لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
لاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ سلمان رفیق نے جج سے عدالت کے احاطے میں کچرے اور گندگی کی شکایت کی۔
احتساب عدالت کے جج نے ان کی بات پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سسٹم بنانا آپ کا کام ہے، جو نہیں بنایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف ہوں یا عمران خان ہمیں فرق ہی نہیں پڑتا ہے۔
جج احتساب عدالت نے یہ بھی کہا کہ ہم تو گندگی میں بڑے ہوئے اور گندگی میں ہی مرجائیں گے۔
عدالت نے اس موقع پر ن لیگی رہنما کو تنبیہہ کی کہ وہ آئندہ گندگی سے متعلق بات نہ کریں۔
پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں خواجہ برادران کے خلاف سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔