• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسترد شدہ بیلٹ پیپرز پر مخصوص نشانات لگائے گئے


سینیٹ الیکشن کے دوران کچھ بیلٹ پیپرز پر نو دو گیارہ (9211) کے ہندسے تحریر تھے۔

سندھ کے سینیٹ انتخابات میں مسترد شدہ ووٹوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن کے حکام نے جیونیوز کی خبر کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر ارکان اسمبلی کی جانب سے مختلف مندرجات سامنے آئے ہیں۔


اس کے بعد یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا چند اسمبلی ارکان نے جان بوجھ کر ووٹ مسترد کیے ہیں؟

ذرائع کے مطابق مسترد شدہ بیلٹ پیپرز پر مخصوص نشانات لگائے گئے جبکہ 3 پر مختلف کوڈورڈ تحریر تھے۔

سندھ کے سینیٹ الیکشن میں کچھ بیلٹ پیپرز پر 9211 کے ہندسے تحریر تھے، ایک امیدوار کے نام کے سامنے کراس بھی لگایا گیا۔

سینیٹ الیکشن میں مسترد شدہ بیلٹ پیپرز پر مخصوص لکیریں بھی لگی تھیں جبکہ سندھ میں جنرل، خواتین اور ٹیکنوکریٹ نشست پر 13ووٹ مسترد ہوئے۔

تازہ ترین