• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوس کپ ٹینس: جاپان کی پاکستان کے خلاف 2-0 کی برتری

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) جاپانی کھلاڑیوں نے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کے ابتدائی دو سنگلز میں 2-0 کی برتری حاصل کرکے پاکستان کے گروپ ون کے ٹاپ سکسٹین مرحلے میں کھیلنے کے امکان کو مشکل بنا دیا ہے۔ اگرچہ ٹائی کے ابھی تین میچز باقی ہیں لیکن ابتدائی مقابلوں میں ناکامی کے بعد پاکستان کی اگلے مرحلے میں رسائی ناممکن دکھائی دیتی ہے۔ جمعے کو ورلڈ گروپ ون کے دو روزہ مقابلوں کے پہلے دن پاکستان اسپورٹس کمپلکس دو سنگلز میچ کھیلے گئے، ٹائی کے موقع پر آئی ٹی ایف کوویڈ 19 پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا گیا۔ ٹائی کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہمی کی گئی۔ اس دوران پاک فضائیہ، پاکستان رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالی ہوئیں تھیں۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا مہمان خصوصی تھیں۔ اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سربراہ سلیم سیف اللہ، جاپان کے سفیر مسٹر کنونوری مٹسوڈاودیگر موجود تھے۔ پانچ میچوں پر مشتمل ٹائی کے پہلے مقابلے میں جاپان کے یوسوکے واٹانوکی نے تقریباً سوا گھنٹے جاری رہنے والے میچ میں عقیل خان کو 6-3 اور 6-2 سے جبکہ اعصام الحق کو کیچی یوچیڈا نے 6-4 اور 7-6 سے شکست دی۔ ہفتہ کو ڈبلز اور دو ریورس سنگلز کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین