• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل یورپ والی بال کپ اٹلی کے پاک گروپ کلب نے جیت لیا

بریشیا(شفقت علی رضا )اٹلی کے شہر بریشیا میں ہونے والاسالانہ آل یورپ والی بال کپ ٹورنامنٹ اٹلی کے پاک گروپ کلب نے جیت لیا ۔ٹورنامنٹ میں انگلینڈ ،فرانس ،اٹلی اورسپین کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔فائنل میچ پاک گروپ کلب اٹلی اور جیو فوڈ کلب اٹلی کے مابین کھیلا گیا جو پاک کلب نے تین ایک سے جیت کر اپنے نام کر لیا ۔بریشیا کے ان ڈور سٹیڈیم میں ہونے والے اس فائنل میچ کو ہزاروں پاکستانی شائقین نے دیکھا ۔ونر اور رنر اپ ٹرافی سپین کے ایوارڈ یافتہ بزنس مین چوہدری امانت مہر نے دی جو ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی تھے اور سپین سے اٹلی پہنچے تھے ۔مین آف دی ٹورنامنٹ مین آف میچ ، بہترین شوٹر ، بہترین سمیشر اور بہترین نیٹ مین کے انعامات جمشید وڑائچ ، قاسم انور جان ، مہر محمد خان ،زین شیبی ، انجم رشید ، وسیم مغل ، احسان سنی ہاشمی ،شمریز اعظم شیری نے بدست محمد اقبال چوہدری ، حافظ عبدالرزاق صادق ،آصف رضا کونسلر، ملک طاہر نزیر کونسلر ، حاجی بشیربوسال ،صفدر محفوظ ،چوہدری الیاس ڈھلیان ، الیاس چوہان اور قیصر محمود سے حاصل کئے ۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزر وقاص ارشد رانجھا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سال پاکستان کے ثقافتی اور روائتی کھیل والی بال کا ٹورنامنٹ اسی لئے منعقد کرتے ہیں تاکہ ہماری مثبت سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے مقامی کمیونٹی ہمارے بارے میں اچھا تاثر قائم کرے مہمان خصوصی چوہدری امانت مہر نے شرکاء ٹورنامنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے روائتی اور ثقافتی کھیلوں کو یورپی ممالک میں زندہ و جاوداں رکھیں۔
تازہ ترین