• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں کے ڈاکے، چوریاں،5 گاڑیاں، 16 موٹرسائیکل بھی اڑا لئے گئے

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی، سرقہ باالجبر، چوری نقب زنی اور خیانت مجرمانہ کی وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ پانچ کاریں اور 16موٹرسائیکل اڑا لئے گئے۔ راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کے علاقے میں بلا ل،نیوٹاون کے علاقے سے سجاد اور شاہ زیب ،صادق آباد کے علاقے میں عطا اورارسلان،کینٹ کے علاقے میں افسر،آر اے بازار کے علاقے میں ساجد ،ائر پورٹ کے علاقے سے محمد علی ، عمراورحنظلہ ،مورگاہ کے علاقے سے خورشید ،صدربیرونی کے علاقے سے طارق کے موٹرسائیکل اورتھانہ نیوٹاون کے علاقے سے جابر کی کار چوری کرلی گئی ۔ تھانہ نصیر آباد نے موٹرسائیکل ونقدی چھیننے، تھانہ پیرودہائی نے پندرہ ہزارروپے ہتھیانے، تھانہ وارث خان نے بکری چوری ، تھانہ نیوٹاون نے پر س سے نقدی چرانے ، تھانہ ویسٹرج نے امانتاًلئے گئے پانچ لاکھ روپے ہضم کرنے، تھانہ نصیر آباد نے دکان کے تالے توڑ کر چودہ ہزارروپے چوری، تھانہ آرا ے بازار نے گھر کے تالے توڑ کر نقدی وسامان چوری، تھانہ ائر پورٹ نے ساٹھ ہزارروپے اور سامان چوری، تھانہ صدربیرونی نے دکان کے تالے توڑ کر نقدی اوردیگر سامان چوری، اسلام آباد کے تھا نہ لوہی بھیر نے نقدی اورزیورات مالیت 9 لاکھ روپے چھیننے، تھانہ سبزی منڈی نے موبائل چھیننے، تھانہ کورال نے 5 لاکھ روپےچھیننے، تھانہ کراچی کمپنی نے کار،تھانہ آئی نائن نے کار ،تھانہ سہالہ نے کار اور تھانہ رمنا نے کار چوری ، تھانہ بھارہ کہو اور تھانہ آئی نائن نے موٹرسائیکل چوری ،تھانہ کوہسار نےنقدی اور زیورات چرانے ،تھانہ ترنول نے موٹر اورپمپ مالیت 7 لاکھ روپے چوری ، تھانہ سیکر ٹریٹ نے گا ڑی سے تین بیٹریاں مالیت 15 ہزار روپے چوری ، تھانہ سہالہ نے نقدی اور زیورات چوری ، تھانہ سبزی منڈی نے کٹ اینڈ ویلڈ گاڑی فروخت کرنے،تھانہ کوہسار نے رینٹ والی گاڑی ہضم کرنے، تھانہ مارگلہ نے غیر ملکی کےکاروباری پارٹنرکے 8 لاکھ 28 ہزار روپے اور سامان خوردبرد کرنے پر مقدمات درج کرلئے گئے ۔ بھاری مالیت کےچیک بھی ڈس آنر ہو گئے ۔
تازہ ترین