• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ ملتان بنچ میں وکیل کی جانب سے جج کیساتھ مبینہ تلخ کلامی

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں مقدمہ کی پیروی پر پیش ہونے والے وکیل میاں اشفاق کی جانب سے جسٹس سے مبینہ طور پر تلخ کلامی کرنے کا معاملہ،صدر بار نے میاں اشفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چھان بین کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز مقدمہ میں جرح کے دوران نوجوان وکیل میاں اشفاق نے عدالت عالیہ میں تلخ رویہ اختیار کیا جس پر توہین عدالت کا نوٹس جاری ہونے سے قبل صدر ہائی کورٹ بار نے وضاحت پیش کرکے توہین عدالت کا نوٹس رکوا دیا تاہم بار کی جانب سے دو رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو میاں اشفاق کے معاملے پر چھان بین کرے گی۔
تازہ ترین