• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیڈی کنگ امان اللہ کو دنیا سے گزرے سال بیت گیا


زندگی بھر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے کامیڈی کنگ امان الله کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا۔

پاکستان شوبزانڈسٹری اورکامیڈی کابڑانام امان اللہ خان1954 گوجرانوالہ کے غریب گھرانے میں پیدا ہوئے، لڑکپن سے خاندان کاپیٹ پالنے کے لیےپھیری لگاکر چیزیں بیچتے رہے۔

امان اللہ نے کامیڈی کا باقاعدہ آغاز 1995 میں کیا جبکہ تھیٹر سے شروع میں چھوٹے موٹے کردار ملے ۔

2006 میں ان کی پہلی فلم 'ون ٹو کا ون اور پھر2014میں فلم نامعلوم افراد میں بھی کردار نبھایا۔

امان اللہ نے سخت محنت کی اور تھیٹر کی دنیا میں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے، انہوں نے ایک سے بڑھ کر ایک ڈرامہ پیش کیا اور بہت سے ڈراموں کو اپنی کامیڈی سے یاد گار بنایا۔

انہوں نے ٹی وی شوز میں بھی کام کیا اور ہمسایہ ملک بھارت سمیت مختلف ممالک میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے جبکہ حکومت نے 2018میں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا ۔

2018ء میں انہیں گردوں، پھیپھڑوں اور سانس کی تکلیف ہوئی جبکہ 2020میں ان بیماریوں سے لڑتے لڑتے دم توڑ گئے ۔

ایک برس بیت بھی گیالیکن کامیڈین امان اللہ آج بھی اپنے قہقوں سے لوگوں کے دلوں میں دھڑک رہے ہیں ۔

تازہ ترین