• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 سے 31 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 714 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 38 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 441 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 166 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار 728 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار 200 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 91 لاکھ 73 ہزار 593 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 17 ہزار 352 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 545 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 58 ہزار 210 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 59 ہزار 392 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 411 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 75 ہزار 964 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 5 ہزار 534 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 73 ہزار 515 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 104 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 45 ہزار 329 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 506 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار 106 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 200 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 10 ہزار 464 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 309 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 958 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین