• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، سراج الحق


امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ سیاست میں تشدد کا کلچر ملک کے لیے تباہ کن ہے، اپوزیشن رہنماﺅں اور خواتین پر حملے قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں، ڈھائی برس میں قوم کو محرومیوں اور تکالیف کے سوا کچھ نہیں ملا۔


امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ وزیراعظم واحد لیڈر ہیں جو یوٹرن کو بھی جائز قرار دینےکی کوشش کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل، پولیس، بیوروکریسی اور ٹیکس نظام میں ریفارمز لائی جائیں۔

تازہ ترین