• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولی بابر قتل کیس کی ناقص تفتیش پر پولیس افسران کیخلاف کارروائی کی جائے،کے یو جے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظام الدین صدیقی، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ولی بابر قتل کیس کی ناقص تفتیش پر پولیس افسران کیخلاف کارروائی کی جائے، انہوں نے استغاثہ کی غلطیوں کی وجہ سے ایک اور صحافی ولی بابر قتل کیس کے مجرم اعلیٰ عدالت سے بری ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ولی بابر قتل کیس کے اس فیصلے سے پاکستان کی عالمی سطح پر مزید بدنامی ہوگی اس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کیس کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے۔

تازہ ترین