• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپوزیشن اتحاد کا اہم سربراہی اجلاس پیر 8 مارچ کو سندھ ہائوس اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ جس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان اور مرکزی رہنما شریک ہونگے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری بھی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہونگے۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے قومی اسمبلی سے اعتماد کے ووٹ کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیراعظم اور حکومت کے خلاف آئندہ حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔ اس میں لانگ مارچ اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے حکمتِ عملی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

تازہ ترین