• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سپر اوور، عمران خان کھل کر کھیلے، اپوزیشن تھی ہی نہیں، تجزیہ کار


کراچی ( ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آج178ووٹوں سے آج قومی اسمبلی کا اعتماد حاصل کرلیا۔وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تنقید کو نشانہ بنایا۔ 

اپوزیشن بالکل نواز شریف اور زرداری پر کڑی تنقید کی۔اپوزیشن نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے تمام تر عمل کو جعلی قرار دیا ہے۔مریم نواز اور بلاول بھٹو نے ایک بات دہرائی کہ حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے۔

پہلا سوال کے کیا وزیراعظم اور ان کی حکومت اعتماد کے ووٹ کے بعدمزید مضبوط ہوگی؟کے جواب میں تجزیہ کار مظہر عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سپر اوور تھا اور صرف وہ کھیل رہے تھے کیونکہ اپوزیشن نہیں تھی۔

تو جس انداز میں بھی انہوں نے کھیلنا چاہا کھیلا اور کھل کر کھیلا۔لیکن آج کی تقریر کے بعداگر آپ ان کے اتحادیوں کی تقریر سنیں۔

تازہ ترین