• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر 4 مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے اعلامیئے کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 4 کی گلی نمبر 2 اور فیز 7 کی گلی نمبر 10 میں اسمارٹ لاک ڈاؤن آج سے نافذ کیا جائے گا۔

اسی طرح شامی روڈ گلی نمبر 4 اور مسلم آباد یونیورسٹی ٹاؤن کی گلی نمبر 5 میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ پشاور کے اعلامیئے کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ پر عمل درآمد شام 6 بجے ہوگا۔


اعلامیئے میں مزید کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران یہ علاقے آمد و رفت کے لیے بند رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلامیئے کے مطابق ان علاقوں میں ضروری اشیائے خورد و نوش، میڈیسن و ایمرجنسی سروس کی دکانیں اور تندور کھلے رہیں گے۔

تازہ ترین