• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ


خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں ڈیفنس کالونی اور حیات آباد فیز 7 سمیت مختلف علاقے شامل ہیں۔

پشاور کی انتظامیہ نے کل سہ پہر 4 بجے سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔


صوبائی دارالحکومت کے جو علاقے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی زد میں آئے ہیں، ان میں گل بہار نمبر 2، محلہ خان بہادر، دوران پور، فورٹ روڈ اورصاحبزادہ روڈ شامل ہیں۔

ڈی سی پشاور کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس دوران اشیاء خور و نوش، میڈیسن، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

تازہ ترین