• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانی پور: بینظیر انکم سپورٹ آفس میں ایجنٹ مافیا سرگرم

رانی پور(نامہ نگار)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی دو تحصیلوں گمبٹ اور صوبھوڈیرو پر مشتمل آفس گمبٹ کے سنسان علاقے میں نجی بنگلے میں قائم کیا گیا ہے۔ آفس کے اندر اور باہر ایجنٹ مافیا سرگرم ہے۔ اس سلسلے میں ایک خاتون مسماۃ حرمت نے الزام لگایا کہ مافیا ایجنٹ مستحق خواتین کو کارڈ بنوانے کا جھانسہ دے کر فی کس پانچ ہزار روپے وصول کر رہا ہے۔ اس موقعے پر فیلڈ سپروائزر سید مسعود احمد شاہ نے بتایا کہ مستحق خواتین کی شکایات پر ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور چار ایجنٹوں کو رنگے ہاتھوں پکڑکر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے ایجنٹ مافیا کے خلاف مزید کارروائی عمل لائی جائے گی۔  
تازہ ترین