• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کے سیاسی غنڈوں کی دنیا بھر میں مذمت ہو رہی ہے، احسن اقبال

شکر گڑھ نورکوٹ (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) سیکرٹری جنرل احسن اقبال نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیاسی غنڈوں کی دنیا بھر میں مذمت ہو رہی ہے، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کسی سیاسی کارکن نے خواتین پر حملہ نہیں کیا،عمران نیازی نے نفرت اور تشدد پسند کھیپ تیار کی ہے،2014میں انہی جتھوں کے ساتھ عمران نیازی نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا، اعتمادکے ووٹ کیلئے 16ممبران حلال،وزیر خزانہ کیخلاف ووٹ دیں تو وہ ووٹ فروخت کرنے والے ہوجاتے ہیں، وزیر اعظم پاکستان کو منی لانڈرنگ کا اڈہ قرار دیگا اس کو فیٹف وائٹ لسٹ میں کیسے کریگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ کل اراکین اسمبلی پر حملہ کر کے پی ٹی آئی والوں نے تمام اخلاقی جمہوری اور قانونی حدیں پار کر دی ہیں اگر انہوں نے یہ رویے نہ روکے تو ن لیگ کے کارکن بھی بپھر جائیں گے، ہم نہیں چاہتے کہ یہ لڑائی گلیوں،محلوں اور قصبوں تک پھیل جائے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ اس غنڈہ گردی کا نوٹس لیں، اخلاقیات کے مبلغ حضرت مولانا مفتی عمران نیازی بھاشن دے رہے ہیں کہ سیاست میں پیسہ نہیں چلنا چاہیے۔

تازہ ترین