• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑی مچھلیوں کیخلاف مقدمات منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب

بڑی مچھلیوں کیخلاف مقدمات منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب 


اسلام آباد (جنگ نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف میگا کرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، لوٹے گئےاربوں روپے برآمد کیے جائیں گے،تحقیقات میرٹ پر مکمل کیا جائے گا۔چیئرمین نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی اربوں روپے کی رقوم برآمد کی جائے گی۔ تماے لوٹی گئی اربوں روپے کی رقوم برآمد کی جائےگی۔ تمام تحقیقات کو میرٹ، شفافیت، ٹھوس شواہد اور دستاویزی ثبوتوں کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے متعلقہ ڈی جیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام میگا کرپشن کیساتھ ساتھ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے کیسز کی تازہ ترین رپورٹ پیش کریں۔

تازہ ترین