پشاور(وقائع نگار) پشاور ٹیلی ویژن کے سینئر فنکار صمد شاد نے صوبائی حکومت کی جانب سے فخر پشاور ایوارڈز 2021ء کے انعقاد کے اقدام کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کے ڈائریکٹر جنرل میاں شفیق الرحمٰن کی کاوشیں قابل تحسین ہیں لیکن ایوارڈز کی نامزدگی میں چور دروازے بند کر نے ہونگے۔ فخر پشاور کو فخر خیبر پختونخوا ایوارڈ نہ بنایا جائے کیونکہ ان ایوارڈز پر پشاور کے باسیوں کاحق ہے جنہوں نے دن رات محنت کرکے نام کمایا ۔2019-2017ء میں فخر پشاور ایوارڈز کرک اور ہزارہ سے تعلق رکھنے والے جونیئر ‘نااہل اور غیر مستحق افراد کو سفارش کے بل بوتے پر بغیر کسی چھان بین کے دئیے گئے جس سے پشاور کے فنکاروں کی حق تلفی ہوئی۔