سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی بچپن کی سہیلیوں سے ملاقات کروادی۔
بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ ماضی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں بچپن کی سہیلیاں قرار دیا۔
بشریٰ انصاری کی جانب سے جاری ایک پوسٹ میں بدر خلیل اور روبینہ اشرف کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں بہترین احباب قرار دیاگیا۔
ایک اور پوسٹ میں اداکارہ نے صبا حمید اور عتیقہ اوڈھو کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔
بشریٰ انصاری نے ساتھی اداکاراؤں کو بچپن کی سہیلی کہا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔
بشریٰ انصاری کی بیش بہا خدمات پر رواں سال یوم آزادی کے موقع پر انہیں حکومتِ پاکستان نے ستارہ امتیاز کیلئے نامزد بھی کیا ہے۔
خیال رہے کہ 64 سالہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوئی، ان کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔