• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی راجکماری، جعلی شہزادہ شکست کے زخم چاٹ رہے ہیں: فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے ’گیدڑ‘ آج پھر ایک دوسرے کو دھوکا دینے کیلئے اکٹھے ہورہے ہیں، جعلی راجکماری، سندھ کا جعلی شہزادہ اور مولانا شکست کے زخم چاٹ رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مرکز میں ہزیمت اٹھانے کے بعد انہیں پنجاب میں بھی منہ کی کھانا پڑے گی، مسلم لیگ ق اتحادی جماعت ہے اور ہماری بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے، وزیر اعلی عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کا جعلی شہزادہ پنجاب میں در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے، سندھ کا جعلی شہزادہ سیاسی بھکاری بن چکا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب میں بدنام زمانہ مسٹر 10 پرسنٹ کے کرپٹ برخوردار کی دال گلنے والی نہیں، تحریک عدم اعتماد کاخواب دیکھنے والا یہ ٹولہ اب لانگ مارچ سے راہ فرار اختیار کرنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے جس طرح استعفوں سے دم دبا کر بھاگے ہیں اسی طرح لانگ مارچ سے بھی بھاگیں گے۔

تازہ ترین