کورونا کیسز بڑھنے کے باعث گجرات کے 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گاؤں چک سادا نواں لوک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ گورنمنٹ ابن امیر کالج جلال پور جٹاں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث بند کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گورنمنٹ میونسپل ماڈل گرلز ہائی اسکول جلال پور جٹاں کی تمام برانچز بھی بند کردی گئی ہیں۔
مذکورہ اسمارٹ لاک ڈاؤن 19 مارچ تک نافذ رہے گا۔