• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکیل یامین کا پی ایف یو جے ورکرز میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد (وقائع نگار)ڈیلی جنگ ایمپلائیز کراچی کے جنرل سیکرٹری شکیل یامین کانگا نے ساتھیوں سمیت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز میں شمولیت اختیار کر لی ۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی فیڈرل ایگزیکٹو کمیٹی نے صدر پی ایف یو جے ورکرز پرویز شوکت کی منظوری سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں کی منظوری دیدی ہے جس کے مطابق روزنامہ جنگ کے شکیل یامین کانگا کوصدر صابر علی نائب صدر، فواد محمود جنرل سیکرٹری ،جاوید اقبال جوائنٹ سیکرٹری ، ذیشان صدیقی جوائنٹ سیکرٹری اور علیم نواز کو خرانچی مقرر کیا گیا ہے ۔ دیگر عہدیداروں کا فیصلہ صدر شکیل یامین کانگاساتھیوں سے صلاح ومشورہ کے بعد کرینگے ۔ پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کمیٹی نے انیس حیدر کو پی ایف یو جے کا نائب صدر بنانے کا فیصلہ کیا ہے صدر پی ایف یو جے ورکرز نے کہا کہ پی ایف یو جے کے عہدیدار مارچ کے وسط میں کراچی اور اندرون سندھ کا دورہ کرکے تنظیم سازی کرینگے ، تنظیم سازی مکمل ہونے کے بعد پی ایف یوجے کے الیکشن کرائے جائیں گے ۔

تازہ ترین