کراچی(این این آئی)کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ یہ نشست فیصل واوڈا کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی۔فیصل واوڈا نے سینیٹ کے باعث قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دیا تھا۔ ضمنی انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی نے دلچسپی لینے والوں کو ٹکٹ کیلئے ایک ہفتے میں درخواستیں تمام تر دستاویزات کے ساتھ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔