• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، عورتوں کا عالمی دن، ہزاروں خواتین کسانوں کا احتجاج

نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارت میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہزاروں خواتین نئی دہلی کے باہر جمع ہوگئیں ، زرد رنگ کا لباس اور اسکارف اوڑھے ہزاروں خواتین بھی نئی دہلی کے نئی دہلی کےچاروں اطراف میں واقع بھارتی کسانوں کے احتجاجی کیمپوں میں شامل ہوگئیں جہاں لاکھوں کسان گزشتہ تین ماہ سے زائد عرصے سے نئی دہلی کی سرحد پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں ،کسانوں کا مطالبہ ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے کی گئیں متنازع اصلاحات کو واپس لیا جائے ، ہزاروں خواتین نے مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے ، غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صر ف ہریانہ کے ساتھ دہلی کی سرحد کے قریب20ہزار سے زائد خواتین جمع ہوئیں، اورکسانوں کئے مظا ہرے میں شریک ہو کر احتجاج درج کروایا ۔

تازہ ترین