• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبرین پرندوں کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیلی میٹرنگ منصوبہ تیار

اسلام آباد (ساجد چوہدری) وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ادارے زوالوجیکل سروے آف پاکستان نے سائبریا وغیرہ سے آنے والے مہمان پرندوں کی مانیٹرنگ کیلئے ریڈیو ٹیلی میٹرنگ سسٹم کا پراجیکٹ تیار کر لیا ہے۔ اس منصوبے پر ڈیڑھ لاکھ ڈالر اخراجات آئیں گے۔ فنڈنگ کے حصول کیلئے پراجیکٹ ویٹ لینڈ انٹرنیشنل کو بھجوا دیا ہے۔ زوالوجیکل سروے آف پاکستان حکام کے مطابق مختلف وجوہات کے باعث مہمان پرندوں کی سردیوں میں پاکستان آمد میں گزشتہ تیس سال میں تقریباً اٹھارہ سے بیس گنا کمی آچکی ہے۔ 1980ء میں اگر بیس لاکھ مہمان پرندے پاکستان آتے تھے تو گزشتہ سال صرف ڈیڑھ لاکھ پرندے پاکستان آئے ہیں۔

تازہ ترین