• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمیٰ کراچی، اعلیٰ عہدوں پر غیر متعلقہ افسران کی تعیناتی کا محکمہ اینٹی کرپشن کا نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ ای اینڈ آئی میں کے اعلیٰ عہدوں پر غیر متعلقہ افسران کی تعیناتی کا محکمہ اینٹی کرپشن کانوٹس،محکمہ ای اینڈ آئی کے سینئر ڈائریکٹر عبدالقیوم، ڈائریکٹر کمال احمد خان اور ڈائریکٹرآرکائیو آصف اقبال کو طلب کرلیا ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ ای اینڈ آئی پی کے اہم عہدوں پر غیر متعلقہ افسران کی تعیناتیوں پر کے ایم سی افسران نے محکمہ انسداد رشوت ستانی سے رجوع کرلیا ہےذرائع کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے سینئر افسران اور محکمے کی خواتین کی جانب سے اینٹی کرپشن کو ایک درخواست دی گئی ہے جس میں مزکورہ افسران کی تعیناتی کے حوالے سے بھی اینٹی کرپشن حکام کو آگاہ کیا گیا تھا ۔

تازہ ترین