• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائیکی لوک گلو کار پٹھانے خان کی 21ویں برسی


پی ٹی وی اور ریڈیو کے عظیم سرائیکی گلوکار پٹھانے خان کو دنیا سے بچھڑے 21 سال بیت گئے۔

پٹھانے خان 1920ء میں مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں پیدا ہوئے ،سرائیکی خطے سے تعلق رکھنے والے اس عظیم گلوکار کو کافی اور غزل گائیکی میں ملکہ حاصل تھا۔

ذوالفقار علی بھٹو اور سابق صدر ضیاء الحق سمیت اہل اقتدار بھی پٹھانے خان کے معترف رہے جبکہ کئی برس تک ٹی وی اور ریڈیو میں فن کا مظاہرہ کرنے والے پٹھانے خان کے بڑے بیٹے اقبال خان بھی اپنے والد کے فن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

پٹھانے خان نے صدارتی ایوارڈ سمیت 80 کے قریب قومی وعلاقائی ایوارڈ اپنے نام کیے۔

ان کا انتقال 9 مارچ 2000ء کو ہوا مگر لوگوں کے دلوں میں انکا کلام آج بھی زندہ ہے ۔

تازہ ترین