• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت: اساتذہ کا احتجاجی دھرنا 12ویں روز بھی جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گلگت بلتستان کے اساتذہ کا وزیر تعلیم کے دفتر کے باہر احتجاج 12ویں روز بھی جاری ہے۔

اساتذہ کی کوآرڈینیشن کمیٹی اور صوبائی حکومت کے مابین کل کے مذاکرات کے بعد آج پیش رفت کا امکان ہے۔

چیئرمین ٹیچرز کوآرڈینیشن کمیٹی ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جلد اساتذہ کا اسکیل بڑھانے کا مطالبہ پورا کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ظفر خان نے کہا کہ ہمیں آج تک اسکیل بڑھانے کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی، حکومتی وفد کے مطابق آج وزیر اعلیٰ دھرنے میں آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن کے مندرجات کو دیکھ کر مشاورت سے فیصلہ ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید