• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ الیکشن، PTI امیدوار کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے  این اے 75 ڈسکہ انتخابات پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کی اپیل سماعت کے لیے  مقرر کر دی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کی جانب سے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف جَلد سماعت کی اپیل کی گئی تھی جس پر سپریم کورٹ تحریک انصاف کے  امیدوار اسجد ملہی کی اپیل پر کل سماعت کرے گی۔

 سپریم کورٹ کی جانب سے 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا جبکہ رجسٹرار آفس نے سماعت سے متعلق نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

علی اسجد ملہی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر 10 مارچ کو سماعت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار دیا تھا جس پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ امیدوار تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

اسجد ملہی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے 18 مارچ کو ری پول کا حکم دے رکھا ہے۔

تازہ ترین