• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7499 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 194 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئیں۔

 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد 4442 ہوچکی ہے، آج مزید 137 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 251531 ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب تک 3096658 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 260149 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت 4176 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 3860 گھروں میں،11 آئسولیشن سینٹرز میں اور 305 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 274 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 43 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔


وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 194 نئے کیسز میں سے 114 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 75، ضلع جنوبی 17، ملیر 10، ضلع وسطی 9، ضلع غربی 2 اور  کورنگی میں ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع حیدرآباد 29، شہید بے نظیر آباد 13، جامشورو7، ٹنڈو محمد خان 6، گھوٹکی اور لاڑکانہ 4 ۔ 4، جیکب آباد اور ٹنڈو الہیار 3 ۔ 3، نوشہرو فیروز اور عمر کوٹ 2 ۔ 2، دادو اور سکھر سے 1۔1 نئے کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تازہ ترین