عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔
اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی حکومت مخالف لانگ مارچ پر بھی گفتگو ہوئی۔
آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے ایمل ولی سے اسفندیار ولی خان کی صحت سے متعلق بھی دریافت کیا۔