کراچی (اسد ابن حسن) سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی عبدالغفار کی آئینی پٹیشن نمبر D-1709/2021میں وفائی سیکرٹری داخلہ سمیت ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران کو جمعرات 11مارچ کو طلب کرلیا ہے۔ درخواست گزار نے اپنے خلاف ہونے والی تحقیقات کو جانبدارانہ اور ناجائز قرار دیتے ہوئے پٹیشن عدالت میں 8مارچ کو جمع کروائی تھی۔ پٹیشن میں 10افراد کو فریق بنایا گیا ہے۔