• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے اداروں نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دلایا، شاہد خاقان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کے اداروں نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دلایا۔ منگل کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ملک کے اندر پارلیمان کا نظام مفلوج ہو چکا ہے،جو 6 مارچ کو پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا وہ سب نے دیکھا،کیا اب ہم مسلح ہو کر پریس کانفرنس کرنے آیا کریں ،کیا یہ ملک کو انہی روایات پر چلائیں گے،ہم نے جو ان سینیٹ الیکشن میں دیکھا وہ کچھ زیادہ حوصلہ افزا نہیں، یوسف رضا گیلانی کے الیکشن میں بھی لوگوں کو توڑا گیا،جو اعتماد کا ووٹ ہوا اس میں تو تمام حدیں ہی توڑ دی گئیں۔

تازہ ترین