کراچی ( ٹی وی نیوز) جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ‘ میں تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بکنے والے ایم این ایز بہت خوش نصیب ہیں، انہوں نے پیسے بھی پکڑلیے اور ان کیخلاف کارروائی بھی نہیں ہوگی، پی ٹی آئی کیلئے اخلاقیات بچانے سے زیادہ حکومت بچانا زیادہ ضروری ہے، شیخ رشید اور عمران خان کو پی ٹی آئی کے بکنے والے ارکان کے نام پتا ہیں تو ان کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کی جارہی۔
حسن نثار نے کہا کہ بکنے والے ایم این ایز کے نام ظاہر کرنا پی ٹی آئی کیلئے بہتر ہوا تو سامنے لے آئے گی نہیں ہوا تو نام ظاہر نہیں کرے گی۔
میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال حکومت کی مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی پیشکش، حکومت سنجیدہ ہے یا صرف ایک شوشا چھوڑا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ حکومت کی مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی پیشکش سیاست ہے
اس پیشکش میں حکومت کی سنجیدگی پر شکوک و شبہات ہیں کیونکہ چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بھی بلوچستان سے ہی ہے، عمران خان جے یو آئی کے سربراہ کو دو نمبر کہتے ہیں۔