امریکی شرح سود میں کمی کی توقعات مدھم پڑنے سے ملک میں سونے کا بھاؤ بڑھنے لگا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 78 ہزار 300 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 114 روپے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار 597 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 635 ڈالر فی اونس ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔