• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علمی تحریک کے ذریعے ہی فتنوں کا خاتمہ ممکن ہوگا، سراج الحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جس علم کے ذریعے انسان انسان سے نہ جڑے وہ علم فتنہ ہے، موجودہ دور میں معاشرے میں دینی تعلیم کو اہمیت نہیں دی جا رہی، بلکہ ساری بھاگ دوڑ دنیاوی تعلیم کے حصول کے لئے ہو رہی ہے، علمی تحریک کے ذریعے ہی فتنوں کا خاتمہ ممکن ہوگا، طالبات دور حاضر میں پروان چڑھنے والے فتنوں کے خلاف صف آرا ہوجائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعۃ المحصنات کورنگی میں تکمیل تفسیر قرآن و تقریب ختم بخاری شریف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ الحدیث و صدر رابطہ المدارس پاکستان مولانا عبدالمالک نے ختم بخاری شریف کا دورہ مکمل کرایا اور آخری حدیث پڑھائی، تقریب سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔سراج الحق نے مزید کہا کہ علمی تحریک کے ذریعے ہی فتنوں کا خاتمہ ممکن ہوگا، جماعت اسلامی نے کراچی سمیت ملک بھر میں کئی مدارس و جامعات قائم کی ہیں، دینی علوم کے ذریعے ہی اسلامی انقلاب آئے گا اور اس کی قیادت مدارس اور جامعات کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ عبد القادر جیلانی ؒ، مولانا مودودیؒ اوررابعہ بصری ؒاپنے دور میں حکمرانوں سے زیادہ مقبول تھے۔

تازہ ترین