وزیراعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران بیرسٹر سیف نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
بیرسٹر سیف نے وزیر اعظم کو اپنے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
واضح رہے کہ حکومت نے ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اتحادی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے، ایم کیو ایم کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں تین بجے اتحادی جماعتوں کے پارٹی سربراہان اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےانتخاب اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے ناموں پر تجویز دیں گے۔