اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے علاقے ای سیون میں جرگے میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری کے صاحبزادے بھی شامل ہیں۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جرگے میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کےلیے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔
حکام پولی کلینک اسپتال کے مطابق اسپتال لائے گئے 2 زخمیوں کے پاؤں میں گولیاں لگیں تھی ،جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد پمز اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔