• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی ٹیسٹ: زمبابوے کیخلاف افغانستان کے 3 وکٹ پر 307 رنز

افغانستان نے زمبابوے کے خلاف ابو ظبی ٹیسٹ کے پہلے دن 3 وکٹ پر 307 رنز رنز بنالئے ہیں۔

افغانستان کے اصغر افغان 106 اور حشمت اللّٰہ شاہدی 86 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ اوپنر ابراہیم زدران نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔

افغانستان اور زمبابوے کا ٹیسٹ میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔


ابو ظہبی میں جاری ٹیسٹ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، 6 رنز کے مجموعی اسکور پر جاوید احمدی 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

افغانستان کے رحمت شاہ 23 رنز بناسکے جبکہ اوپنر ابراہیم زدران نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔

121 پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان اصغر افغان حمشت اللّٰہ شاہد نے 186 رنز کی ناقابل شکست شراکت بنائی، اصغر افغان 106 اور حمشت اللّٰہ 86 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، یوں افغانستان نے تین وکٹ پر 307 رنز بنا لئے۔

زمبابوے کی طرف سے وکٹر نائروچی اور ریان بیوری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین