پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران کورونا وائرس شکار ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔
کراچی میں موجود آسٹریلوی کرکٹر وبائی مرض سے صحتیاب ہوگئے ہیں، فواد احمد نے ایک بیان میں کہا کہ الحمداللّٰہ میرا دوسرا کوویڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کو مذاق مت سمجھیں، اپنے بزرگوں کا خاص خیال رکھیں۔
فواد احمد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پی ایس ایل کے دوران مثبت آیا تھا، جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق فواد احمد کورونا وائرس کا ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد آسٹریلیا کے روانہ ہوجائیں گے، جہاں پہنچ کر انہیں مزید 14 روز قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے۔