پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس کے ملتوی میچز کروانے کے لیے سرگرم ہوگیا ہے۔
پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے ملتوی میچز کے سلسلے میں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کا اہم اجلاس کل پھر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے ملتوی میچز کروانے کے لیے یہ تجویز بھی سامنے آئی ہے کہ جنوبی افریقا کی سیریز کو چند ہفتوں کے لیے آگے بڑھادی جائے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی اس تجویز کو لےکر سرگرم ہوگئے ہیں اور وہ کرکٹ ساؤتھ افریقا سے اس حوالے سے بات چیت کررہے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کی میٹنگ میں باقی ماندہ میچز کی ونڈو پر بات ہوگی، یہی معاملہ دو روز قبل کے اجلاس میں زیر غور آچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز ملتوی میچز جلد کروانے پر متفق ہیں جبکہ اسپانسرز اور براڈ کاسٹرز بھی ایونٹ جلد از جلد مکمل کرانے کے خواہشمند ہیں۔
ذرائع کے مطابق براڈکاسٹر اور فرنچائزز جون کی ونڈو کو قابل عمل نہیں سمجھتے ہیں، اس لیے گزشتہ اجلاس میں رائے آئی کہ پی ایس ایل کا باقی میچز مارچ کے آخر یا اپریل کے وسط میں کرانے کی منصوبہ بندی کی جائے۔
ذرائع کے مطابق اس رائے کو حتمی شکل دینے کے لیے تجویز دی گئی کہ ساؤتھ افریقا سے پاکستان کی سیریز کو چند ہفتوں کے لیے آگے بڑھادیا جائے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اس تجویز پر عمل درآمد کے حوالے سے کرکٹ ساؤتھ افریقا سے بات چیت شروع کردی ہے۔