چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے ایک، ایک ووٹ قیمتی ہوگیا، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی نو منتخب سینیٹر خالدہ اطیب عدت میں ہیں، ان کے حلف اور ووٹ کے استعمال کے لیے مشاورت جاری ہے۔
خالدہ اطیب سندھ سے خواتین کی مخصوص نشست پر سینیٹر منتخب ہوئی ہیں۔
ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر کشور زہرہ نے خالدہ اطیب سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے ان حالات میں وقتی طور پر عدت ختم کرنے کے لیے فتویٰ لینے کا مشورہ دیا۔
خالدہ اطیب نے جیو نیوز کو بتایا کہ انہوں نے جامعہ بنوریہ اور دارالعلوم کورنگی سے فتوی طلب کیا ہے، جس کے بعد وہ ووٹنگ عمل میں حصہ لینے اور حلف اٹھانے کا فیصلہ کریں گی۔
سینیٹ میں چیئرمین کے عہدے کیلئے حکومت کی جانب سے صاد ق سنجرانی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں۔