سانگھڑ (نامہ نگار ) تحریک انصا ف کے مر کزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک آزاد ہو چکا ہے لیکن قوم چھ دھا ئیوں بعد بھی ایک مخصو ص طبقے کی کر پشن کے با عث یر غمال بنی ہو ئی ہے پا کستا نی قوم کو کرپشن کے ہا تھوں اپنے آپ کو اور ملک کو آزاد کرانا ہو گا وہ کرپشن مٹا ؤ ملک بچا ؤ مارچ کے سلسلے میں سانگھڑ آمد کے مو قع پر نیشنل پریس کلب چو ک میں جلسہ عام سے خطا ب کر رہے تھے حلیم عادل شیخ ،عارف علوی زین شاہ اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے انھوں نے کہا ہے کہ میں آج سانگھڑ میں ووٹ لینے نہیں بلکہ سو ئی ہو ئی قوم کو جگا نے آیا ہو ں۔کرپشن اور لوٹ ما رنے ملک کی حا لت خراب کر دی ہے ایک طبقہ جس کے پاس کچھ نہیں تھا وہ ارب پتی بن چکا ہے جب کہ پا کستان کے ساٹھ فیصد عوام غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں نا خواندگی جہا لت ظلم اور نا انصا فی نے قوم کو جکڑا ہو اہے غریب کے بچے کو نو کری و دا خلہ کے لئے وزیر وں اور ارکا ن اسمبلی کے آگے دست سوال کر نا ہو تا ہے ۔کو ن نہیں جا نتا کہ نو کریا ں فروخت کی جا رہی ہیں زلزلہ یا طو فا ن آئے تو با ہر سے آنے والی امداد تک ہڑپ کر لی جا تی ہے کک بیکس اور کمیشن دھڑلے سے لیا جا رہا ہے جب کے عوام نے خا مو شی کے ساتھ اس نظا م کو تسلیم کیا ہو اہے اور عوام نا انصا فیو ں و ظلم کو خا مو شی سے برادشت کر ہے ہیں ۔میں آپ کو جرات اور سر اٹھا کر جینے کا سبق دینے آیا ہو ں زندہ بھی صرف وہ رہتے ہیں جو سر تو کٹوا دیتے ہیں مگر سر جھکا تے نہیں ۔ایک طر ف عوام ٹیکس ادا کر رہے ہیں جب کے دوسری طرف ایک ظا لم طبقہ ملک کی دولت لو ٹ کر بیرون ملک اپنے خزانے بھر رہا ہے تحریک انصا ف نے اس کر پشن کے خا تمے کے لئے ملک گیر تحریک کا آغا ز کر دیا ہے اور مجھے پو ری امید ہے کہ سندھ کے عوام اس تحریک میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیں گے اس مو قع پر انھوں نے جلسے کے شرکا ء سے کر پشن مٹا ؤ تحریک میں بھر پور حصہ لینے کا وعدہ لیا جس کی عوام نے بھر پور حما یت کی اس مو قع پر انھوں نے گو نواز گو کے نعرے بھی لگا ئے ۔