کراچی (نیوز ڈیسک) کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے تارکین وطن کی حالت زار کی علامت بننے والے ایلان کردی کے والدعبداللہ کردی سےملاقات کی۔ خیال رہے کہ ایلان کردی کی دل دہلا دینے والی تصویر 2015میں منظرعام پر آئی تھی کہ جب وہ اپنے والدین کے ہمراہ ترکی کے ساحل سے یونان کی جانب جاتے ہوئے بحر الوسطہ میں کشتی ڈوب جانے سے مارا گیا تھا۔