اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ)عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم نےویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم قائد کو مصطفی کمال سے خطرہ تھا ،کراچی کی رابطہ کمیٹی غیر جانبدار رہے، سابق سینیٹر سے اپیل کرتا ہوں مشکل میںہوں مدد کی ضرورت ہے،اسلام آباد میںرہائش کی ضرورت ہے تاکہ اپنی نظر بندی کی در خو ا ست دے سکوں، جب تک عدالت کا فیصلہ نہ آجائے ، رابطہ کمیٹی اپنے کسی عمل سے کارکنوں کو ایسے گمراہ نہ کرے ،جس کے نتیجے میں موجودہ اور آئندہ نسل کو خمیازہ بھگتنا پڑے۔