• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر مریضوں کی مفت دوائی بند کرنیوالی حکومت خود پاکستان کے لئے کینسر بن چکی، مریم نواز

لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے کینسر کے مریضوں کے لیے مفت دوائی بند کردی، حکومت خود پاکستان کے لیے کینسر بن چکی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کینسر کے مریضوں کے لئے مفت دوائی بند کرنیوالی حکومت خود پاکستان کے لئے کینسر بن چکی ہے۔ کینسر کے مفت علاج کے نام پر چندہ خورعناصر نے اقتدار میں آکر کینسر کے مریضوں کے سرکاری علاج کا حق بھی چھین لیا۔ 

تازہ ترین