• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کی سیاست کے پیمانے مفاد کے ساتھ بدلتے ہیں، احسن اقبال

کراچی(ٹی وی رپورٹ) یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا الیکشن کمیشن نے مسترد کر دی اس حوالے سے رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست کے پیمانے مفاد کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں،جیو پر تجزیہ کاروں منیب فاروق اور شاہزیب خانزادہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہاں پر سوال یہ ہے کہ یوسف رضا گیلانی کیا محض اس ویڈیو کی وجہ سے سینٹر منتخب ہوگئے ،تحریک انصاف کے جو ڈبل اسٹینڈرڈ ہیں وہ بار بار سامنے آتا ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک مسلسل حکمت عملی کے تحت جوابی پٹیشن شروع کر رکھی ہیں۔ فارن فنڈنگ کیس میں بھی وہ پھنسے ہوئے ہیں وہ ہر دفع ایک جوابی کیس بناتے ہیں جسے کراس کیس کہا جاتا ہے تاکہ اداروں پر دباؤ ڈالا جائے اور اپنے اوپر سے ختم کیا جائے۔اب یہ الیکشن کمیشن سے کہتے ہیں کہ وہ سکریٹ ایجنسیز کو بلا کر بریفنگ لے کیا یہ ایجنسیز الیکشن کمیشن کے تابع ہیں یا وزیراعظم کے تابع ہیںآ پ نے بریفنگ کیوں نہیں لی کہ کس نے کتنے پیسے لیے ہیں پھر ان کے خلاف کیوں کارروائی نہیں کی، کل تک جے یو آئی کو ہر طرح کے برے الفاظ بولتے تھے پھر غفور حیدری کے پاس پہنچ گئے ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ قبول کرلیں ان کی سیاست کے پیمانے مفاد کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔ اینکر تجزیہ کار منیب فاروق نے مزید کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ جس ویڈیو کو ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا تھا الیکشن کمیشن کے سامنے اس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کیا اس میں باضابطہ طور اس ویڈیو کے اندر ذکر ہے کہ پیسے دینے اور لینے کی آفر کی گئی ہے کیا یوسف رضا گیلانی کا نام لے کر ذکر کیا گیا ہے اور جو لوگ اس ویڈیو کو بنا رہے تھے ان کا نام بھی الیکشن کمیشن نے پوچھا آج ان کا نام ڈالا گیا باضابطہ طور پر نا صرف یہ شواہد رکھے جائیں گے بلکہ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ پورے الیکشن میں کون کون سے لوگ اثر انداز ہوئے کیوں کہ پاکستان تحریک انصاف الزام لگا رہی ہے کہ انہوں نے کرپٹ پریکٹس کی ہے لیکن یہاں پر سوال یہ ہے کہ یوسف رضا گیلانی کیا محض اس ویڈیو کی وجہ سے سینٹر منتخب ہوگئے جواب نہیں میں ہے کیوں کہ یوسف رضا گیلانی اُن سولہ سترہ یا تیرہ لوگوں کا جن کے بارے میں کہا جاتا ہے وہ بکے ان کے ووٹوں کے باعث یوسف رضا گیلانی الیکشن جیتے ہیں سینیٹر منتخب ہوئے ہیں لہٰذا جب تفصیلی گفتگو ہوگی تو پھر حکومت کو بتانا پڑے گا کہ وہ کونسے لوگ تھے جنہوں نے پارٹی سے وفاداری بدلی پیسے کے عوض یا کسی دباؤ کی وجہ سے یا کسی اور وجہ سے اور یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا۔ فرخ حبیب کہہ رہے تھے الیکشن کمیشن تلاش کرے کہ وہ سولہ لوگ کون ہیں ایسا نہیں ہوتا الیکشن کمیشن سوال تحریک انصاف سے پوچھے گا کیوں کہ نہ صرف تحریک انصاف یہ کہہ رہی ہے کہ انہوں نے کرپٹ پریکٹس کی دوسرا جن کی وجہ سے وہ لوگ بنے وہ تحریک انصاف کے ووٹ سے یا اتحادیوں کے ووٹ سے بنے ہیں ایک حصہ تو قابل سماعت ہے اس پر بحث ہوگی اور تفصیلی ہوگی جہاں تک نوٹیفکیشن رکوانے کی بات ہے الیکشن ایکٹ 2017 ءء بہت تفصیل سے ہے لیکن ابھی تک بادی النظر میں سوائے اس مبینہ ویڈیو کے یا جو دو لوگ بتائے گئے تھے کوئی ٹھوس ثبوت ہے نہیں، جس کی بنیاد پر تحریک انصاف یہ لینک جوڑ سکے۔یوسف رضا گیلانی پر ایک تلوار ضرور لٹکتی رہے گی کیوں کہ اگر حکومت یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو گیلانی کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے لیکن ثابت کرنے کا معیار ایسا نہیں ہے جو عام کورٹس کے اندر ہوتا ہے اس کے لیے بہت واضح ثبوت چاہیے ہوگا۔

تازہ ترین